مئی 2020 میں مہنگائی کی شرح کیا رہی؟

کراچی: وفاقی ادارہ شماریات نے مئی 2020 کے لیے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کے اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ مئی 2020 میں مہنگائی کی شرح میں 0.42فیصد اضافہ ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کے 11ماہ میں مہنگائی میں11.32فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مئی2019 کے مقابلے مئی 2020 میں مہنگائی کی شرح9.07فیصد رہی، رمضان میں متعدد اشیا کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

’ایک ماہ میں چکن 41.46فیصد، آلو31، پھل9.72 فیصد مہنگے ہوئے اسی طرح دودھ4.63، ملبوسات4، مصالحہ جات3.71فیصد مہنگے بکے، جبکہ ایک ماہ میں پیاز 23فیصد، سبزیاں19، انڈے18فیصد سستے ہوئے‘۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں موٹرفیول 13، ٹماٹر8 اور دالیں 4سے7 فیصدسستی ہوئیں، ایک سال میں آلو96فیصد، دال مونگ83، دال ماش55فیصد مہنگی ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایک سال میں گیس نرخ55فیصد، سبزیاں21، چینی 20، انڈے 19فیصد مہنگے ہوئے۔ جبکہ مذکورہ سال میں ٹماٹر 39فیصد، پیاز21، موٹرفیول19 اور سبزیاں 4فیصد سستی ہوئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply