ویڈیو گیم کی نقل، کمسن بچوں نے چھت سے چھلانگ لگا دی

بیجنگ: چین میں کمسن بچوں نے ویڈیو گیم کی نقل کرتے ہوئے چھت سے چھلانگ لگادی، ویڈیو گیم میں مذکورہ کردار بھی چھت سے چھلانگ لگاتا ہے اور بچ جاتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ میں 9 اور 11 سالہ دو بہن بھائی ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے اپنی بلڈنگ کی چھت سے نیچے کود گئے، دونوں بچوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چینی میڈیا کے مطابق گیم کے دوران چھوٹی بہن نے بھائی سے کہا کہ ’’اگر ہم چھلانگ لگائیں تو ہمیں بھی کچھ نہیں ہوگا اور دوبارہ زندہ ہوجائیں گے۔‘‘

اس کے بعد دونوں بہن بھائیوں نے آنکھیں بند کرکے ایک ساتھ چھت سے چھلانگ لگائی جس کے بعد دونوں شدید زخمی ہوکر بیہوش ہوگئے۔

بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اس گیم میں جیسے کردار عمارتوں سے گرتے ہیں اور دوبارہ زندہ ہوجاتے ہیں، دونوں بچے لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزانہ اپنا زیادہ تر وقت گیم کھیلنے میں صرف کررہے تھے جس کا ان پر اتنا اثر ہوا کہ انہوں نے گیم کے کرداروں کو حقیقی سمجھ لیا اور 50 فٹ کی بلندی سے کود گئے۔والدین نے مزید کہا کہ ان کے بچے نارمل تھے اور وہ گیم کے عادی ہوچکے تھے جس کے سبب وہ اس خطرناک اور جان لیوا تجربے پر مجبور ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ کے مطابق بچوں کے والدین نے چینی گیم کمپنی پر مقدمہ کردیا جبکہ کمپنی نے واقعے کی ذمہ داری لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا گیم نہیں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply