کرونا ویکسین سے متعلق چین کا اہم اعلان

ہانگ کانگ : چینی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک کرونا وائرس کی ویکسین مارکیٹوں میں باآسانی دستیاب ہوگی۔

چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں لاکھوں انسانوں کو اپنا شکار بنایا ہے جس کے باعث ابھی تک ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن کوئی بھی ملک وائرس کی ویکسین بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا تاہم چینی حکام نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ویکسین تیار ہوجائے گی۔

یہ اعلان چین کے ادارے سرکاری ساختہ اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن (ایس اے ایس اے سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا ہے۔

ایس اے ایس اے سی کا کہنا ہے کہ ووہان انسٹیٹوٹ آف بائیولوجیکل پراڈکٹس اور بیجنگ انسٹیٹوٹ آف بائیولوجیکل پراڈکٹس کی تیار کردہ دوران آزمائش دو ہزار سے زائد افراد کو لگائی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ ویکسین آزمائشی تمام آزمائشی مراحل سے گزرنے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد رواں برس کے آخر یا 2021 کے اوائل تک مارکیٹوں میں باآسانی دستیاب ہوگی۔

ادارے کا کہنا تھا کہ ووہان انسٹیٹوٹ آف بائیولوجیکل پراڈکٹس اور بیجنگ انسٹیٹوٹ آف بائیولوجیکل پراڈکٹس ایس اے ایس اے سی کی زیر نگرانی کام کررہے ہیں اور دونوں انسٹیٹیوٹ کی تیار کردہ کرونا ویکسین کلینکل ٹرائل کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں۔

چینی ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ بیجینگ انسٹیٹوٹ آف بائیولوجیکل پراڈکٹس کی پراڈکٹشن لائن میں 10 کروڑ سے بارہ کروڑ خوراک تیار کرنے کی گنجائش ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس کے انسداد کے لیے پانچ ویکسین آزمائشی مرحلے سے گزر رہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply