سو لفظ: دودھ کا عالمی دن۔۔۔ذیشان محمود

اس نےتسلی سے دودھ میں پانی ملایا۔ شہر جاکر دودھ بیچا۔
گھر آکراسے شدید بھوک لگی لیکن کچھ سر درد بھی تھا۔ بیوی سے کہا پہلے اچھی سی دودھ پتی بنا دو۔کیونکہ اسے پانی والی چائے   پسند نہیں  تھی۔
رات کوروز کی طرح یہی خواب دیکھا کہ صرف اس کے گھر پر بادل خوب برس رہا ہے۔ آواز آئی اتنا پانی آج تک تو نے دودھ میں ملایا ہے۔
صبح طبیعت بہت بوجھل تھی۔
ملاوٹ کرتے وقت کچھ لمحے ٹھہرا اور خواب یاد آیا۔
اگلے لمحے یہ سوچ کر پانی بھرنا شروع کر دیا کہ خواب تو روز آتا ہے!

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply