سو لفظوں کی کہانی۔۔عبدالحنان ارشد

احسن صاحب خاندان کے تمام بچوں
کو سمجھا رہے تھے کہ رمضان ختم ہو رہا ہے۔
تو بچو آپ نے اس مہینے
سے کیا سیکھا ہے۔
تمام بچوں نے اپنی اپنی دانست میں
جواب دئیے۔
آخر پر احسن صاحب گویا ہوئے کہ
اس کے ساتھ ساتھ جس طرح
ہم روزہ کے
احترام میں اپنی زبان کو قابو میں
رکھتے ہیں۔
ناانصافی پر بھی درگزر کرتے ہیں۔
صلح رحمی کرتے ہیں۔
ایسے ہی تمام سال بھی ان چیزوں
پر ہمیں عمل کرنا ہے۔
افطاری سے پہلے احسن صاحب کا
کسی گاڑی سے ایکسیڈنٹ ہو گیا۔
تو وہ گالیاں بکی کہ اللہ کی پناہ۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply