• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انسانی دماغ خوابوں کے ذریعے یادداشت بڑھاتا ہے، تحقیق

انسانی دماغ خوابوں کے ذریعے یادداشت بڑھاتا ہے، تحقیق

لندن: ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی دماغ خوابوں کے ذریعے اپنی یادداشت کو بڑھاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے تحقیق کے دوران گیم کھیلتے نوجوانوں کے دماغ میں الیکڑونک آلہ نسب کیا جس کے بعد انہیں گیم پر فوکس کرنے کو کہا گیا۔

بعد ازاں گیم کھیل کر جب نوجوان سوئے تو سائنسدانوں کو الیکٹرونک آلے کے ذریعے ایک جیسے سگنل موصول ہوئے جو گیم کھیلتے ہوئے موصول ہوئے تھے،ان کے دماغ نے ایک ہی سرگرمی کو دوبارہ دہرانا شروع کر دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آف لائن ری پلے یادوں کو مضبوظ کرنے میں زیادہ معاون ثابت ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے ایسی تحقیق جانوروں پر کی جا چکی ہے لیکن انسانی دماغ پر یہ پہلا تجربہ ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل فیس بک نے انسانی ذہن پڑھنے والی ہاتھ پر باندھنے کی پٹی (رسٹ بینڈ) بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

فیس بک نے جب سی ٹی آر ایل لیب خرید کرنے کا اعلان کیا تو میڈیا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس فیصلے کی وجوہات کے بارے میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں۔

سی ٹی آر ایل لیب میں انسانی ذہن کو پڑھنے والی رسٹ بینڈ بنانے پر کام ہو رہا تھا، اس کی بنیاد انٹرنیٹ ایکسپلورر بنانے والے تھامس ریئرڈن اور نیورولوجسٹ پیٹرک کیفوش نے رکھی تھی، فیس بک نے اسے ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم ادا کر کے خرید کر لیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

فیس بک کی تاریخ کی یہ دوسری بڑی خریداری ہے، اس سے قبل مارک زکربرگ نے 2014 میں اوکولس نامی وی آر کمپنی دو ارب ڈالر میں خرید کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply